Lyrics – Nusairi Aur Main(Shia) – Nayab Hallouri

نایاب ہلوری
شاعر : نایاب ہلّوری
منقبت خواں : نایاب ہلّوری
کمپوزر : زین عباس
اس منقبت کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔
ایک نصیری نے بڑے پیار سے کل مجھ سے کہا
تو بھی نایاب نصیری ہوجا
لفظ مولا کے تکلّف میں نا پڑ کہہ دے خدا
تو بھی نایاب نصیری ہوجا
پھر وہ یوں کہنے لگا بیٹھ میں سمجھاتا ہوں
حیدری وصف کے صفحے تجھے گنواتا ہوں
ڈوبے سورج کا پلٹ آنا ہے پہلا صفحہ
تو بھی نایاب نصیری ہوجا
دوسرے صفحے پہ لکھا ہے با عنوان جلی
زندگی اور اجل دونوں پر قادر ہے علی
بات سچی ہے تو پھر مان لے کہنا میرا
تو بھی نایاب نصیری ہوجا
میرے معبود نے گوندھا ہے خمیر آدم
اس کی مرضی سے ہی چلتا ہے نظام عالم
شعبہ رزق کا مالک بھی ہے میرا ہی خدا
تو بھی نایاب نصیری ہوجا
اپنی ٹھوکر سے جو کردیتا ہے مردے زندہ
شب معراج جو تھا پردہ کے پیچھے گویا
کون سے منہ سے اسے کہتے ہیں بندے بندہ
تو بھی نایاب نصیری ہوجا
جو یہ کہتے ہیں خدا کی ہمیں پہچان نہیں
خود ہيں دھوکے میں علی کا انہیں عرفان نہیں
اور سمجھتے ہیں نصیری کو ہوا ہے دھوکہ
تو بھی نایاب نصیری ہوجا
جب وہ خاموش ہوا میں نے جوابا یہ کہا
تو بھی میری طرح شیعہ ہوجا
مان لے بات میری مجھ کو نصیری نہ بنا
تو بھی میری طرح شیعہ ہوجا
تو یہ کہتا ہے کہ سورج کو بلایا کس نے
میں یہ کہتا ہوں کہ سورج کو بنایا کس نے
جس نے سورج کو بنایا ہے وہی ہوگا خدا
تو بھی میری طرح شیعہ ہوجا
پھر کہا میں نے کہ تو ہے ابھی ناواقف راز
تو نے دیکھی نہيں پڑھتے ہوۓ حیدر کو نماز
وہ خدا تھا تو پھر اس نے کیا کس کا سجدہ
تو بھی میری طرح شیعہ ہوجا
فہم و ادراک کے بکھرے ہوۓ چن لے موتی
چھوٹے بچوں کی طرح ضد نہیں اچھی ہوتی
حق کو پہچان علی مولا کرے تیرا بھلا
تو بھی میری طرح شیعہ ہوجا
میری نایاب دلیلوں پہ بھی وہ چپ ہی رہا
اس کی ہٹ دھرمی پہ آخر مجھے کہنا ہی پڑا
اس سے پہلے کہ تو ہوجاۓ گرفتار بلا
تو بھی میری طرح شیعہ ہوجا